ڈیرہ اسماعیل خان (امان اللہ بلوچ)سابق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر خان کے والد، سابق رکن صوبائی اسمبلی و وزیر اعلیٰ کے مشیر رہنے والے بزرگ سیاستدان جاوید اکبر خان کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔جاوید اکبر خان کی نماز جنازہ مولانا محمد ظاہر شاہ قادری نے پڑھائی۔ جنازے میں  مولانا ضیاء الرحمن وقار خان علی امین گنڈہ مخدوم آفتاب شاہ نجف علی شاہ انوار خان فیصل کنڈی عزیز اللہ خان سمیع اللہ خان علی ذئ حبیب اللہ کنڈی اور دیگر سیاسی سماجی اور کلاء صحافی برادری اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔