کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے دو دوزانے زوما پر بھی بدعنوانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے دودوزانے زوما پر بھی بدعنوانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ یہ بات ان کے وکیل نے گذشتہ روز کہا کہ ان کے والد اور سابق صدر جیکب زوما کو بھی اپنے خلاف کرپشن کے متعدد الزامات کا سامنا ہے۔ دودوزانے کو گزشتہ جمعے کے روز اس وقت جوہانسبرگ کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ اپنے ایک بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وطن لوٹے تھے۔ کرپشن کا جو مقدمہ ان کی گرفتاری کی وجہ بنا، وہ 2016میں دائر کیا گیا تھا۔