اسلام آباد:  ایف آئی اے نے سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپورکونوٹس جاری کرتے ہوئے کل ایف آئی اے سٹیٹ بنک سرکل طلب کر لیا۔نجی ٹی وی چینل  نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپورکونوٹس منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے انسپکٹر محمد علی ابڑو کی جانب سے جاری کئے گئے۔واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ و سابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال دیا گیا ہے۔اس سے قبل آصف زرداری کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔