پشاور: کاتوت میں اے این پی کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ جاری تھی کہ اچانک ہونیوالے خودکش بم دھماکے سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت پانچ افراد شہید جبکہ 20سے زائدافراد زخمی ہوگئے۔  عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی کارنر میٹنگ جاری تھی کہ زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پارٹی امیدوار ہارون بلورسمیت5افراد شہید ہوگئے جبکہ 20سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ، کارنر میٹنگ کے دوران ہارون بلور کارکنوں سے خطاب کرنے کیلئے سٹیج کی جانب جارہے تھے کہ اس موقع پر ایک 24سالہ لڑکے نے ان کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ دھماکہ کے نتیجے میں ہار ون بلور شہید ہوگئے ۔