خوشاب: خوشاب کے علاقے جوہر آباد میں سنگدل خاتون نے اپنے شوہر، 2بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد سٹی تھانے میں گرفتاری دے دی ہے۔پولیس نے پانچوں لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں پوسٹ مارٹم کرانے کےلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق اس سفاک واردات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر اور بیٹوں اور بیٹیوں کو کیوں قتل کیا۔