گجرات( مھر آصف سے)ڈی پی او گجرات کیپٹن (ر) رومیل اکرم کی قیادت میں گجرات پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری  ڈنگہ پولیس نے منشیات فروش کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) رومیل اکرم کی سربراہی میں گجرا ت پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروئیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر عامر اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش سجاول اصغر سکنہ ڈنگہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد