رحیم یار خان (ایف اے آئی )سر سے دوپٹہ کھینچنے والوں کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہوں اقتدار میں آ کر خواتین کے حقوق کی جنگ لڑوں گی ۔صوفیہ صادق بلوچ تفصیل کے مطابق حلقہ PP259کی امیدوار صوفیہ صادق رند بلوچ نے پریس کلب رکن پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایم پی اے محمد نواز خان رند خواتین کی عزتوں کا دشمن ہے اگر ایسے بندے کو عوام دوبارہ اقتدار میں لائے تو کسی شریف آدمی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی صوفیہ صادق نے کہا کہ سر سے دوپٹہ کھینچنے والوں کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہوں جس میں عوا م میرا بھر پور ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں مجھے کیس سے دستبردار ہونے کے لئے سابق ایم پی اے کی جانب سے شہر میں ایک کوٹھی اور ایک کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی تاہم میں نے ظالم سے ہاتھ ملانے کی بجائے اپنے کیس کا بھر پور دفاع کیا تاہم سابق پنجاب حکومت کی جانب سے اپنے ہی ایم پی اے کو بھر پور سپورٹ حاصل ہوئی جس کی وجہ سے پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر میرا کیس کمزور کر دیا گیا تاہم میں نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے انشاء اللہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا انہوں نے کہا کہ مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم شہاب الدین کی جانب سے بڑے ووٹ کی آفر ہوئی ہے تاہم اس بارے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ مخدوم شہاب الدین اور مخدوم خسرو بختیار کے درمیان الیکشن کے حوالے سے آپس میں کمپرو مائز ہو چکا ہے مخدوم شہاب الدین اور مخدوم خسرو بختیار کے درمیان کمپرو مائز ہونے کی وجہ سے مخدوم شہاب الدین خود الیکشن کمپین کرنے کی بجائے فرضی کاروائی کے لئے اپنے بیٹے کو اپنی کمپین پر لگا دیا ہے