14

وزیراعظم عمران خان اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے

اسلام آباد(عباس ملک سے )وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کووڈ 19 ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کا ٹیسٹ کرائیں گے، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کووڈ ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں