ابو ظہبی: ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘ کی خوبصورت جوڑی احد رضا میر اور سجل علی حقیقی زندگی میں ایک ہوگئے دونوں کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکباد دی جارہی ہے۔احد اور سجل کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی جہاں دونوں کے گھروالوں اورقریبی افراد نے شرکت کی۔احد اور سجل کی شادی کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ سجل علی سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ احد رضامیر بھی کریم رنگ کی شیروانی میں کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہے۔