12

ملک میں مزید 742 افراد میں کورونا کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 10 ہزار 513 ہوگئی

اسلام آباد(عباس ملک سے ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 10 ہزار 513 ہوگئی ہے جب کہ 212 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار 549 ٹیسٹ کیے گئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹ کی تعداد 6 ہزار 700 ہے۔ایک دن میں کورونا کے 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 513 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس سے 2337 مریض صحت یاب بھی ہوگئے جب کہ اسپتالوں میں 7952 مریض زیرعلاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں