45

ملک میں کورونا کے 26 ہزار 435 مصدقہ مریض، 599 جاں بحق

اسلام آباد(عباس ملک سے ) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 30 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 30 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ اس طرح  کورونا کے مصدقہ مریض 26 ہزار 435 ہوگئے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 599 ہو گئی ہے۔پنجاب  میں 10033، سندھ میں 9691، خیبرپختونخوا 3956، بلوچستان 1725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں