11

میاں چنوں کے قریب مسافر وین نہر میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

خانیوال (چوہدری منیراحمد  سے ) میاں چنوں کے قریب وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 کی تلاش جاری ہےرات  شیخوپورہ سے میاں چنوں آنے والی وین میلسی لنک کینال میں گر گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے انتظامیہ فوری طور پر کارروائی شروع کی۔ رضاکاروں نے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سوار تھے۔ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ مرنے والوں کی شناخت علی عمران، دعا فاطمہ، صبا عمران، ثناء اعجاز، شبنم اعجاز، اعجاز گلزار، صفدر اور اعجاز شامی کے نام سے ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں