13

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھی ہسپتال میں داخل

نئی دہلی :  اچانک علیل ہونے والے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت کے بعد فوری طور پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں علاج کے لیے داخل کئے جانے والے منموہن سنگھ کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ منموہن سنگھ صحت یابی کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور مکمل صحتیاب ہونے تک وہ ہسپتال میں ہی رہیں گے،ہسپتال میں ان کی بھر پور دیکھ بھال کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ 2004 تا 2014 تک بھارت کے وزیراعظم کے طور پر فرائض انجام دینے والے منموہن سنگھ کی 2009 میں ہارٹ سرجری بھی ہوئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں