11

کورونا وبا؛مصدقہ مریض 32000 کے قریب، جاں بحق افراد کی تعداد 706 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 32000 تک جاپہنچی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 706 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10ہزار 957 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جب کہ ایک ہزار 140 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح اب تک کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 851 ہوگئی ہے جب کہ 31 ہزار 980 میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں