35

وزیر اعظم کا دیا مر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام فوری شروع کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کی صورتحال اور معاشی ٹیم کے الگ الگ اجلاس ہوئے۔ وزیر اعظم نے کہاوبا کے باعث عام آدمی سب سے زیادہ متاثرہوا، بجٹ میں اس کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ تعمیراتیصنعت کوسہولت دی  جائے ۔معاشی صورتحال، عوام کے مسائل اور دیگرملکوں کی صورتحال مد نظر رکھ کر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی گئی تاکہ توازن برقرار رکھا جا سکے تاہم  حفاظتی اقدامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے، کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے بعض حلقوں کے خدشات دورکئے جائیں، عوام کو ترغیب دی جائے کہ وہ  علامات پرخود ٹیسٹ کرائیں،گھر پر قرنطینہ کرنے کے متعلق انھیں معلومات دی جائیں ۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی طبی عملے  کو حفاظتی سامان کی فراہمی، وینٹی لیٹر کے بہترین استعمال اور آسانی سے میسر آنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں