7

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال، حکومتی قواعد پر ٹرانسپورٹر تقسیم

لاہور: پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پربحال ہوگئی ہے تاہم ایک دھڑے نے حکومتی ایس او پیز تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر کھل گئی ہے جب کہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عصمت اللہ نیازی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے بتائے گئے ایس او پیز کچھ اور تھے اب نظر کچھ اور آرہے ہیں۔ ہماری مشاورت سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا تو گاڑیاں نہیں چلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کرایوں میں کمی منظور کرلی لیکن مسافروں کی تعدادمیں میں کمی قبول نہیں۔ 50 فی صد مسافروں کیساتھ بسیں نہیں چلاسکتے ۔اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر سے پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔حکومت کے  ایس او پیز کے تحت گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں