13

پنجاب میں دودھ کی کھپت میں 40 فیصد تک کمی

لاہور: گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی پنجاب میں دودھ کی پیداوارکم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی لاہور میں دودھ کی کھپت میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔موسم میں تبدیلی کے باعث جہاں گائے اور بھینس کے دودھ کی پیداوار کم ہونا شروع ہوئی ہے وہیں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کی کھپت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس سے فارمرز اور دودھ فروز دونوں ہی پریشان ہیں۔ملک سیلرایسوسی ایشن لاہورکے صدرچوہدری سہیل نے بتایا کہ مئی کے آغازمیں جب درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوتا ہے تو جانوروں کے دودھ کی پیداوارکم ہوناشروع ہوجاتی ہے، انہوں نے بتایا مئی میں 5 سے 10 فیصد، جون اورجولائی میں 20 فیصد جبکہ اگست میں دودھ کی پیداوار30 سے 35 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں