31

بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اورسفاکیت کی انتہا کر رہی ہیں:علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد(عباس ملک سے) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور سفاکیت کی انتہا کر رہی ہیں، نہتے کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، بھارتی افواج معصوم کشمیری عوام کے گھروں اور املاک کو آگ لگا رہی ہیں، عالمی ادارے اور دنیا بھارت کی انتہاپسند کاروایوں کا فوری نوٹس لیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور بھارت میں بڑھتی ہندو انہتا پسندی خطے کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہے، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی اور کسی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور سفاکیت کی انتہا کر رہی ہیں، نہتے کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، بھارتی افواج معصوم کشمیری عوام کے گھروں اور املاک کو آگ لگا رہی ہیں، بھارتی ریاستی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کو ہوا دی جا رہی ہے، عالمی ادارے اور دنیا بھارت کی انتہاپسند کاروایوں کا فوری نوٹس لیں، عالمی ادارے محض مزمت سے آگے بڑھ کر بھارت کے خلاف پابندیوں کا اطلاق کریں، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور بھارت میں بڑھتی ہندو انہتا پسندی خطے کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہے، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی اور کسی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں