86

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 50616 ہو گئی

اسلام آباد(عباس ملک سے)پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 50616 ہو گئی ہے جبکہ 1066 افراد اس موذی وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جہاں یہ تعداد 19924 ہے جبکہ اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا ہے جہاں اموات کی تعداد 365 ہے۔اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد1232, پنجاب میں 18455, خیبر پختونخوا میں 7155, بلوچستان میں 3074, گلگت بلتستان میں 602  جبکہ آزادکشمیر میں 171ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سےاب تک 10افراد، پنجاب میں 310افراد, سندھ میں 336 افراد،خیبر پختونخوا میں365 افراد, بلوچستان میں 39افراد, گلگت بلتستان میں5افراد  جبکہ آزادکشمیر میں 1  شخص جاں بحق ہوا ہے۔خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق صوبےمیں کورونا وائرس کے 340 نئے کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 7155 ہو گئی ہے جبکہ مزید 14 اموات کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 365 ہو گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے ٹویٹر اکاونٹ پرجاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1073 نئےکیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 18455 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 13 اموات کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 310 ہو گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں