42

پی آئی اے حادثہ کی تحقیقات مختلف زاویوں سے جاری، کپتان کا ریکارڈ بھی طلب

کراچی / لاہور:  پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات پر مامور ائرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے قومی ائرلائن کے چیف پائلٹ سیفٹی سے جہاز کے کپتان سجاد گل کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ 4رکنی تحقیقاتی ٹیم حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔اسی تناظر میں تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی اے کے چیف پائلٹ سیفٹی سے کیپٹن سجاد گل کی مجموعی فلائنگ اور 22 مئی سے قبل کا تمام ریکارڈ منگوالیا ہے،  تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیا ہے کہ پی کے 8303 کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل نے 22مئی سے قبل کون کون سے سیکٹر اور روٹ پر فلائنگ کی۔ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے اس بات کی بھی بازپرس کی جارہی ہے کہ حادثے سے محض دورز قبل کیا کیپٹن سجاد گل نے20 مئی کو اسی روٹ پر لاہور سے کراچی فلائٹ آپریٹ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں