160

گوجرانوالا کی عدالت سے بریت کے بعد چوہدری پرویزالہی ایک اور مقدمہ میں گرفتار

گوجرانوالا کی عدالت سے کرپشن سے متعلق دو مقدموں میں بریت کے بعد پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں فیل شدہ امیدواروں کو ریکارڈ میں ردو بدل کرکے بھرتی کیا گیا تھا، بھرتی کے عمل میں گھپلوں کے لیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں، انکوائری میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں