20

چینی بحران پر 29 ارب روپے کی سبسڈی کا معاملہ نیب کو بھیجا جارہا ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چینی کمیشن کی سفارشات کی منظوری دے دی، 9 شوگرملز کے بعد دیگر جوملز ہیں ان کی بھی تحقیقات ہوں گی اور گزشتہ ادوار میں دی جانے والی 29 ارب روپے کی سبسڈی کا معاملہ نیب کو بھیجا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا کہ چینی بحران کی تحقیقات کرائیں گے، وزیراعظم کا فیصلہ ہے چاہے کوئی شخص کتنا ہی طاقتور ہو جوابدہی کرنی ہوگی، وزیراعظم نے چینی کمیشن کی سفارشات کی منظوری دے دی، سفارشات میں کہا گیا کہ لوگوں سے ریکوری ہونی چاہیے، وزیراعظم  نے7 اہم بڑی سفارشات کی  منظوری دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں