41

فیصل آباد: آئل ریفائنری میں آتشزدگی ، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

فیصل آباد: آئل ریفائنری میں آتش زدگی سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ فیصل آباد کے علاقے  سدھار کے قریب آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدی سے  5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر چار افراد کی اموات ہوئیں اور ایک شدید زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا  جو جاں بر نہ ہوسکا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق فیکٹری میں ایک لاکھ لیٹر سے زائد تیل موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں