46

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ عوام سمیت ملکی سیاسی رہنماؤں پر بھی کورونا وائرس کے وار مسلسل جاری ہیں، اور متعدد سیاسی رہنما ان دنوں کورونا کے باعث گھروں میں ہی قرنطینہ ہیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہیں اور اب ان کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی اس وبا کا شکار ہو گئی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق تہمینہ درانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اورانہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے، جب کہ شہباز شریف بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر قرنطینہ میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں