13

لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مزید4 مریض انتقال کر گئے

لاہور: لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مزید4 مریض انتقال کر گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سی ای او میوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاہے کہ میوہسپتال میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا ،میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد173 ہو گئی۔محکمہ صحت کے مطابق سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کورونا کے مزید2 مریض چل بسے جس کے بعدسوشل سکیورٹی ہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد7 ہو گئی ،محکمہ صحت کامزید کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں کورونا کاایک اورمریض انتقال کرگیاجس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد29 ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں