17

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ متعدد علاقے سیل کردیے گئے

لاہور: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظراسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے تحت  ملک بھر میں متعدد متاثرہ علاقے سیل کردیے گئے ہیں۔ لاہورمیں کورونامریضوں کی تعدادمیں اضافے کےبعد 69 علاقوں کورات بارہ بجے سیل کردیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں ضروری اشیاءکی دکانیں اورمیڈیکل اسٹورز کھلےرہیں گے۔پنجاب حکومت نے 30 جون تک کورونا وائر س میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں رام نگرسٹریٹ23  ،چوہدری بلڈنگ سٹریٹ 10،13،اسلام سٹریٹ، اقرا سکول سٹریٹ، قلعہ گجر سنگھ میں عبدالکریم روڈ، عثمانیہ کالونی رائل پارک، کریم پارک بلاک2، 3،4،امین پارک گلی ایک،سٹریٹ چار تاج پورہ شادباغ گول چکر، بیگم کوٹ شمع کالونی، نین سکھ گلی 4 بارہ دری سٹریٹ 3، راوی کلفٹن شاہدرہ شامل ہیں۔حنیف پارک بادامی گلی9، ملک پارک بادامی باغ،جوہر ٹاون بی، ایف ٹوبلاک،جے ٹو، تھری، کینال ویو سوسائٹی بی بلاک، واپڈا ٹاون ایف ٹوبلاک، جی بلاک، پی سی ایس آئی ار فیز ٹو بی بلاک، گلبرگ اےتھری، تین گلیاں 1،2،3سیل کی جائیں گی۔داروغہ والا کی دو آبادیاں سراج پورہ اور بلال کالونی،جلوموڑ دھوبی محلہ بسم اللہ ہاوسنگ بھی سیل کیے جانے والے علاقوں میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں