14

بہاولپورصوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے ایپکا کی احتجاجی تحریک کی حمایت کردی

بہاولپور: بہاولپورصوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے ایپکا کی احتجاجی تحریک کی حمایت کردی ۔بہاولپور نے 3اکتوبر1947میں الحاق کرکےپاکستان کو تن آور درخت بنایا پنجاب نے بہاولپور کی جڑیں کاٹ دی۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے اپنی رہائشگاہ پر بہاولپور کے مختلف سرکاری اداروں کے 15رکنی نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ماضی میں ملک کے معاشی دہشتگردوں نے بہاولپور کو ذریعہ معاش بنایا لیکن سیاسی درندوں نے بہاولپور صوبہ کو شجرممنوعہ بنانے میں کوٸی کسر نہ چھوڑی ۔انہوں نے ایپکا کے نمائندہ افراد کو اپنی جانب سے ایپکا کے لیڈر ” فخرِایپکا“ فخر رحمان اظہر کی جرات مندانہ سلام کرتے ہوئے انہيں ان کی اور انکی پوری ٹیم کی احتجاجی تحریک کی بھرپور حمایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں