34

رواں سال کا پہلا سورج گرہن شروع

اسلام آباد(عبا س ملک سے) ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن شروع ہوگیا ہے اور   پاکستان میں بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہوں گے، سورج گرہن صبح 8 بج کر46 منٹ پر شروع ہو چکا ہے ، پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا اور دوپہر 2 بج کر34 منٹ پر یہ ختم ہوگا۔ مکمل سورج گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 50 منٹ کا ہو گا۔ ایک بجے سورج گرہن ختم ہونا شروع ہو گا۔بیشتر شہروں میں سورج گرہن سے دن کے وقت اندھیرا چھا جائے گا اور سورج کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالہ بھی بنے گا۔پاکستان میں رواں برس کے دوران سورج گرہن دوسری مرتبہ 14 دسمبر کو ہوگا۔سورج گرہن کے متعلق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے کہ جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔ اسی مناسبت سے اسے رنگ آف فائر بھی کہتے ہیں۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رنگ آف فائر کا نظارہ سکھر سے گوادر تک کیا جا سکے گا۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن دیکھا گیا تھا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شب دس بجکر 46 منٹ پرآغاز ہوا تھا۔قلمی چاند گرہن کا عروج 12 بجکر 24 منٹ پہ ہوا جبکہ یہ دو بجکر چار منٹ پہ اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں