10

آم کا موسم اور عام انسان

آم کا موسم اور عام انسان
تحریر: نبیل اعوان

آم کے موسم میں عام لوگ آم کھانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور خاص لوگ آم کے موسم میں خاص لوگوں کو تحفتاً آم دیتے ہیں ، ہر عام و خاص کے لیے آم اہمیت کا حامل ہوتا ہے

آم اور عام لوگوں کی مماثلت کچھ اس طرح سے ہے کہ آم کا جوس بنائیں، کاٹ کر کھائیں یا چوس کے گٹلی پھنک دیں ہر طرح سے مزہ دیتا ہے، بس کچھ اسی ادا سے خاص لوگ عام انسان کا حال کرتے ہیں ، جیسے دل چاہا کھایا، چوسا ، کام نکالا اور پھینک دیا

لیکن ایک بات بڑی حیران کن ہے کہ جو اہمیت آم کو دی جاتی ہے وہ عام آدمی کو نہیں دی جاتی، آم اس قدر خصوصیت اختیار کر جاتے ہیں کہ اپنے باغات سے سونے اور چاندی کی طرح پیک کر کے اپنے خاص لوگوں کو پہنچائے جاتے ہیں، اور اسی باغ سے اگر غریب آدمی آم توڑ کے تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، سزا وہ جو کسی بلاتکار کرنے والے کو دی جاتی ہو

ایسا ہی آج دیکھنے میں آیا ، ٹویٹر پر ایک وڈیو نظر سے گزری، زرداری فیملی نے دبئی کی مشہور اور خوبصورت خاتون کو پاکستان سے خاص طور پر اپنے باغات کے عام بھیجے اور وہ انکا شکریہ ادا کر رہی تھیں۔

یہ اچھی بات ہے اپنے تعلقات بڑہانا اور دوستوں میں اللّٰہ کی دی ہوئی نعمت سے بانٹنا لیکن کیا آم کی طرح عام انسان کی قدر کی جاتی ہے
آم تو پھر بھی موسم آنے پر عزت پا لیتا ہے، لیکن عام انسان کو اس عزت کے لیے جانے کتنے جنم لینے پڑیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں