37

اسٹاک ایکسچینج آئی آئی چندریگر روڈ پر پیر کی صبح دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ناکام کارروائی کا مقدمہ سی ٹی ڈی سول لائن میں درج کر لیا گیا۔

کراچی: اسٹاک ایکسچینج آئی آئی چندریگر روڈ پر پیر کی صبح دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ناکام کارروائی کا مقدمہ سی ٹی ڈی سول لائن میں درج کر لیا گیا۔میٹھادر تھانے کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کی صبح 10 بجکر20 منٹ پر دہشت گردوں کے ناکام حملے کا مقدمہ الزام نمبر  79/2020 تھانہ سی ٹی ڈی ( آپریشن ) سول لائن میں درج کیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او میٹھا در انسپکٹر رضوان  پٹیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں 3/4/5ایکسپلوزیو ایکٹ، دہشت گردی ایکٹ 7ATA ، 302 ، 324 ، 353 ، 427 ، 120-B ، 109/34 ، 23(1)aسندھ آرمز ایکٹ2013 کے تحت درج کیا  جب کہ مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کے انسپکٹر چوہدری عارف حسین کے سپرد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پیر کی صبح پولیس رینجرز اور سیکیورٹی افسران و اہلکاروں نے  دہشت گردوں کا اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ ناکام بنا دیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ایک سب انسپکٹر اور نجی کمپنی کے 3 سیکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 3 پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔مارے جانے والے دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل ہو کر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جن کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک رائفل گرنیڈ39، کلاشنکوف، دستی بم روسی ساختہ ، آوان بم ، سیکڑوں گولیاں ، میگزین ، پیٹرول کی بوتلیں ، گرنیڈ کے خالی ڈبے ، بھنے ہوئے چنے کے پیکٹ، پانی کی بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں