10

آصف زرداری اوربلاول بھٹو سے مولانا فضل الرحمان کی طویل ملاقات

کراچی:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے طویل ملاقات کی،دونوں جماعتوں نے این ایف سی ایوارڈ اور18ویں آئینی ترمیم پرغیرلچکدار موقف اپنانے پر اتفاق کیا,سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے نکات سے مولانا فضل الرحمان کا اتفاق سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی،جوڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی،مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سےمتعلق خیریت دریافت کی،تینوں رہنماؤں کے درمیان ملک کے اہم سیاسی امور پر گفتگو ہوئی،پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف کا ملکی سالمیت اور بقا کے خاطر سیاسی امور میں ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا،دونوں جماعتوں نے این ایف سی ایوارڈ پر غیرلچکدار مقف اپنانے،18ویں آئینی ترمیم پر بھی غیرلچکدار مقف اپنانے پر اتفاق کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نےمولانا فضل الرحمان سےگفتگو کرتےہوئے کہاکہ عوام دشمن بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، میں نےپہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں،گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دل کے حملوں سے متعلق پارلیمان میں حکومت کو خبردار کیا تھا،حکومت نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ٹِڈی دل کے حملوں سے متعلق میرے خدشات کو سنجیدہ نہیں لیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر ٹِڈی دل کے حملوں کی فوری روک تھام نہ کی گئی تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوجائےگا،عوام امید کی نظروں سے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ حکومت سے انہیں نجات دلائیں،کرونا وائرس کے بحران کے دنوں میں عمران خان کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،عمران خان کے دورِحکومت میں ملک میں سب سے زیادہ کرپشن میں اضافہ ہوا،عمران خان نیب کو استعمال کرکے اپوزیشن جماعتوں کے سیاست دانوں سے انتقام لے رہے ہیں،دوسال ہوگئے ہیں، عمران خان نے کوئی ایک ایسا کام نہیں کیا جو عوامی مفاد میں ہو،ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک پیچ پر ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے نکات سے مولانا فضل الرحمان نے اتفاق کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو دیوار سے لگادیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں کبھی معیشت کی منفی شرح نمو نہیں ہوئی،اگر معیشت کو بچانا ہے تو سب نے ملکر سلیکٹڈ حکمرانوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔   .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں