13

پاک فضائیہ کے 11 اعلیٰ افسران کی اگلے عہدوں پر ترقی

اسلام آباد(عباس ملک سے)  پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل عامر مسعود کی ایئر مارشل جب کہ 10 ائیر کموڈورز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جبکہ دس ایئر کموڈورز کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والوں میں ایئر وائس مارشل عامر رشید، ایئروائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ایئر وائس مارشل محمد جمال ارشد، ایئر وائس مارشل ظفراسلم، ایئر وائس مارشل محمد سرفراز، ایئر وائس مارشل کاظم حماد، ایئر وائس مارشل شکیل غضنفرجبکہ پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ سے ترقی پانے والوں میں ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر،  ایئر وائس مارشل آصف مقصود اور ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں