11

سعودی عرب کی معروف صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے ممبران کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا

ریاض :سعودی عرب کی معروف صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے ممبران کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ممبران نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے سینئیر ایگزیکیٹو ممبر حامد ناصر قادری کو حاصل ہوا پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ناظم علی عطاری نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے فورم کی مزید بہتری کے لیے کیے جانے والے مثبت اور عمدہ اقدامات کی تعریف کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین عابد شمعون چاند نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے تمام صحافیوں نے اعلی صحافتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جس ذمہ داری کے ساتھ اپنے مثبت فرائض سر انجام دیئے وہ قابل قدر اور قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں دیار غیر میں رہ کر اپنے ملک کی کارکردگی کو عمدہ اور اچھے انداز میں پیش کریں تاکہ ہمارے وطن کا وقار ہمیشہ بلند رہے عابد شمعون چاند نے مزید کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں کی امنگوں اور ان کی خواہشات کے ساتھ ساتھ ان پر ہونے والے ظلم و ستم کو احسن انداز میں نمایاں کر رہا ہے انشاءاللہ ہم کشمیر کی آذادی تک اپنا اخلاقی اور قلمی جہاد جاری رکھیں گے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدر وسیم خان نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہم کمیونٹی کی تمام مذہبی ادبی سیاسی اور دیگر جماعتوں کی بلاتفریق خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے بے لوث خدمت کرتے رہیں گے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب دیار غیر میں مثبت شفاف اور پروفیشنل صحافت کو فروغ دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے انفارمیشن سیکرٹری میاں طارق جنید نے کہا کہ غیر جانبدار بے لوث بے داغ صحافت ہی ایک اچھے صحافی کی اصل پہچان ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے لیکن یہ مقدس تب ہی ہے جب ہم اپنے قلم کی حرمت کی پاسداری کریں گے ظلم کے خلاف اور حق سچ پر لکھنے کی جرات ہی ہماری صحافتی خدمات کو چار چاند لگاتی ہے ہم بلاتفریق اور بے لوث صحافت کے امین ہیں سی ای او اوورسیز انمول میڈیا گروپ زاہد شریف نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب نے اپنی عمدہ شاندار اور بے لوث صحافت کے ذریعے دیار غیر میں جو نام پیدا کیا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم بڑی تیزی کے ساتھ کامیابیوں کی منازل طے کر رہا ہے جو ان کی اعلی صحافتی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کی مثبت با کمال بے لوث بے داغ صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے تمام صحافی انتہائی شفیق ملنسار ہمدرد اور اخلاق کے پیکر ہیں بڑی محنت اور محبت کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل ہیں انشاءاللہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں اجلاس کے آخر میں تمام ممبران کو پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے لوگو والی ٹی شرٹ پیش کی گئیں اور لاک ڈوان کے دوران پاکستان اور دیار غیر میں وفات پانے والوں کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں