33

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

اسلام آباد : اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارش سے جل تھل ہوگیا جبکہ گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔کراچی میں سپرہائی وے پر مویشی منڈی میں بھی بارش ہوئی تو جانوروں کی خریداروں کےلیے آئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راول پنڈی میں نالہ لئی میں درمیانے درجے کاسیلاب آتے ہی رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔موسم کی خرابی کے باعث اسلام آبادسے کراچی آنیوالی 2پروازوں کا رخ موڈ دیا گیا۔ ایک پرواز کو نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جبکہ دوسری کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 86.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں