24

تحریک انصاف حکومت کی داخلی سلامتی پر کوئی پالیسی نہیں احسن اقبال

ناروال: پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی داخلی سلامتی پر کوئی پالیسی نہیں،جس کے نتیجے میں وہ کامیابیاں جو آپریشن عضب اور ردالفساد سے حاصل کی گئیں تھیں وہ خطرے میں پڑھ سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کی داخلی سلامتی پر کوئی پالیسی نہیں، نتی جتا وہ کامیابیاں جو آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد سے حاصل کی گئیں تھیں وہ خطرے میں پڑھ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقوں میں جن سیاسی ،سماجی اور اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے ان پر کوئی توجہ نہیں، طاقت ہر مسئلہ کا حل نہیں ہو سکتی۔احسن اقبال نے کہا کہ کپتان نے چینی مافیا کیخلاف نوٹس لے لیا اور پھر چینی کی قیمت ایک سو روپے فی کلو ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں