55

سعودی عرب میں پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

ریاض ( حامد ناصر قادری) سعودی عرب میں پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی سماجی ادبی اور صحافتی تنظیموں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کے مرکزی صدر منیر احمد شاد نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اس طرح کی تقریبات سے عید میں اپنوں کی کمی کافی حد تک کم ہو جاتی ہے ہم سب کو چاہیے کہ اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے اپنے کلچر اور ثقافت کو اجاگر کریں اور وطن عزیز کا نام روشن کریں منیر احمد شاد نے مزید کہا کہ پاکستانی ایگزیکیٹو فورم نے دیار غیر میں عید ملن پارٹی کی تقریب سجا کر کمیونٹی کو نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا بلکے عید کا لطف بھی دوبالا کر دیا سعودی عرب کے معروف ہر دلعزیز کمپیئر اور پروگرام آرگنائزر نافے حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کی کوشش رہی ہے کہ دیار غیر میں عید جیسے مسرت موقع پر لوگوں میں خوشیاں بانٹی جائیں نافے حسین نے اپنی عمدہ اور شاندار کمپیئرنگ سے سب کو خوب محظوظ کیا تقریب میں گانوں، ڈانس، رسہ کشی ،زور آزمائی، سوئمنگ اور والی بال جیسے مقابلے کروائے گئے اور سب نے خوب لطف اٹھایا تقریب کے آخر میں تمام حاضرین نے خوبصورت یادگار تقریب منعقد کرنے پر پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی ایگزیکیٹو فورم آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتا رہے گا تقریب کے آخر میں تمام حاضرین کی عمدہ کھانوں سے تواضع کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں