18

ون ، ٹو ، تھری کے بعد صوبہ کُش سیاستدانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو جاۓ گی قاری مونس بلوچ

بہاولپور: بہاولپور صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے کہا ہے کہ ون ، ٹو ، تھری کے بعد صوبہ کُش سیاستدانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو جاۓ گی ۔صوبہ بحالی کے بجائے جنوبی پنجاب صوبہ کی آرزو رکھنے والے اپنا بوریا بستر لپیٹنا شروع کردیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ بکھا ،میانی ،جھانگی والا اور بستی پنوہاں کے الگ الگ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قاری مونس بلوچ نے کہا 1970کی طرح جمہوری نظام کے بجائے ون مین سیاسی و انتظامی شو جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا جھوٹ اور جھانسوں کی سیاست کے پاٶں ہاتھ نہیں ہوتے ۔ارباب اقتدار نے بہاولپور کی عوام کو بہلانے اور پھسلانے کی عادت ترک نہ کی تو آٸندہ ان کا انجام 1970کے بالادست سیاستدانوں کی طرح ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں