16

بھارت میں گستاخانہ فیس بک پوسٹ پر مظاہرے، پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

بنگلور: بھارت میں کانگریس رہنما کے رشتہ دار کی گستاخانہ فیس بک پوسٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر پولیس کی فائرنگ سے  3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلور میں کانگریس کے مقامی رہنما کے ایک رشتہ دار نوین نے فیس بک پر  توہین آمیز پوسٹ کی جس پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے کانگریس کے ایم ایل اے کے گھر پر شدید احتجاج کیا اور پوسٹ کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں