36

عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ،سفارتی تعلقات قائم کرنے کاعندیہ

دبئی: اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک امن معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت دونوں فریقین کے درمیان نہ صرف سفارتی تعلقات قائم ہوجائیں گے بلکہ اسرائیل نے جواب میں کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے بہت بڑے رقبے پر اسرائیل کے توسیعی عمل کو بھی روک دے گا۔اس بات کا اعلان خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کیا ہے اور اس موقع پر صدر ٹرمپ، اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ’ اس تاریخی معاہدے سے مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل میں پیشرفت ہوگی۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں