18

ہری پورمیں بجلی کے بل کی رقم پر تصادم، 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہری پور: بجلی کے بل کی رقم کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہری پور میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کی وجہ بجلی کے بل کی رقم تھا، ہلاک ہونے والوں میں 5 سگے بھائی تھے۔ دونوں فریقین افغان شہری ہیں، واقعے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں