32

شنگھائی کے قریب 2 بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے، بڑی تباہی

شنگھائی :   چین میں شنگھائی کے قریب سمندر میں 2 بحری جہاز ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک جہاز ڈوب گیا، حادثے میں متعدد افراد زخمی اور 14 لاپتہ ہوئے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق جہازوں کے ٹکرانے کا حادثہ شنگھائی کے ساحل کے قریب پیش آیا جہاں ایک کارگو جہاز (کنٹینرز والا جہاز) آئل ٹینکر (تیل بردار جہاز) سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جبکہ کارگو جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ پلک جھپکنے میں ڈوب گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 3 ہزار ٹن تیل موجود تھا، ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے تاہم ابھی ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو بچالیا گیا ہے، حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 14 افراد لاپتا ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا تحقیقات کے بعد ہی پتا چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں