23

یشنل پارٹی کےمرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر سنیٹر میرحاصل خان بزنجوکی تعزیت کاسلسلہ جاری

حب (رپورٹ یاسین بلیدی )یشنل پارٹی کےمرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر سنیٹر میرحاصل خان بزنجوکی تعزیت کاسلسلہ جاری ۔لسبیلہ سےنیشنل پارٹی کی بزرگ رہنما حاجی وزیر خان رند نیشنل پارٹی کے رند میر رجب علی رند ضلعی لیبر سیکرٹری واجہ عبدالغنی رند سینئر رہنما ظفر اللہ ڈومکی میر نظام الدین رند حاجی وزیر خان رند کےعلاوہ دیگرسیاسی کارکنوں کی قافلہ نیشنل پارٹی کے عظیم رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلےباباۓ بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے شہر نال پہنچ گئۓنیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نظام الدین رند بختیار عمرانی و دیگر نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے قبر اور اپنے قائد عظیم لیڈر میر حاصل خان بزنجو کے قبر پر فاتحہ کی اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اس موقع پر حاجی وزیر خان رند نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے ہمیشہ بلوچ اور بلوچستان کے غیور عوام کے حقوق کے لیے جہدوجہد کیا اسی طرح اس کے فرزند میر حاصل بزنجو نے بھی اسی کے نقشِ قدم پر چل کر اپنے غیور عوام کے لیے اور بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑی وہ ایک جمہوری پسند انسان تھے میر حاصل بزنجو نے تمام عمر اصولوں، آئین کی حکمرانی اور جمہوری نظام کی سیاست کی۔ انھوں نے اپنی پوری زندگی صوبائی خودمختاری اور بلوچستان کی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے میں وقف کردی۔”
اس کے بعد میر غوث بخش بزنجو کے لائبریری کا وزٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں