13

حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(عباس ملک سے)ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وہ 3 روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔ حمزہ شہباز کے علاج کی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاج میں سستی یا لاپرواہی سے حمزہ شہباز کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں