11

نااہل حکمران پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں ، پنجاب عمران خان کے انتقام کا نشانہ بن چکا ، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ نااہل حکمران پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا، پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب عمران خان کے انتقام کا نشانہ بن چکاہے ،کسی سکول میں پی ٹی ماسٹر ،نائب قاصد نہیں بدلا جاتا جیسے سینئر افسروں کو تبدیل کیاجاتا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جرائم ہر معاشرے میں ہوتے ہیں ،موٹروے پر زیادتی کاواقعہ ہمارے نظام عدل ،حکومت اور قانون سب کیلئے سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہاکہ کسی بھی حکومت کا یہ فرض ہے کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے ، ان کی انگلی مجرم پر نہیں اس خاتون پر اٹھی جو زیادتی کا نشانہ بنی ،عمران خان کی حکومت نے یہ دنیا میں ایک مثال بنائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں