28

عبدالحکیم ہومیوپیتھک آرگنائزیشن کا اجلاس ذوحان ہومیوپیتھک کلینک عبدالحکیم پر منعقد ہوا

عبدالحکیم : عبدالحکیم ہومیوپیتھک آرگنائزیشن کا اجلاس ذوحان ہومیوپیتھک کلینک عبدالحکیم پر منعقد ہوا اجلاس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے بارے میں گفتگو کی گئی اور ڈاکٹرز کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنی کلینکس کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی دی گئی ہدایات کے مطابق مینٹین رکھیں اور PHCکی رجسٹریشن کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کا طریقہ کار بتایا گیا. اجلاس میں AHO کا سیمینار ماہ اکتوبر میں منعقد کروانے کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کیا گیا. اجلاس میں AHO کے صدر ڈاکٹر جمیل سیال, نائب صدر ڈاکٹر محسن شاہ, سرپرست ڈاکٹر مظہرالحق, جنرل سکریٹری ڈاکٹر خاور عباس سہو, جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر مبارک علی, فنانس سکریٹری ڈاکٹر میاں اسد, میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اختر عباس سیال, ڈاکٹر غلام عباس جنجوعہ, ڈاکٹر شہباز حسین کھرل, ڈاکٹر حیدر علی ساجد, ڈاکٹر مصور حسین چوہان وغیرہ نے شرکت کی, آخر میں ملک و قوم اور ہومیوپیتھی کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں