34

بیوی کی شوہر کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی کرنے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی کر رہی ہیں اور شوہر رحم کی اپیلیں کر رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خاتون خانہ نے اپنے شوہر سے رسیوں کو باندھ رکھا ہے اور ایک موٹے ڈنڈے سے بری طرح پٹائی کر رہی ہیں اور شوہر رحم کی بھیک مانگ رہا ہے جس کا خاتون خانہ پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہوتا اور وہ مسلسل اپنے شوہر کو پٹتی رہیں۔پٹائی کے دوران شوہر وعدہ کرتا بھی نظر آتا ہے کہ اب وہ شراب کو کبھی ہاتھ نہیں لگائے گا اور نشہ کرنے کے بجائے اپنے کام دھندے پر توجہ دے گا۔ یہ ویڈیو بھارت کے کس علاقے کی ہے اور یہ واقعہ کب رونما ہوا اس حوالے سے فی الحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں