33

بشار الاسد کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن وزیر دفاع نے روک دیا، ٹرمپ کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ وہ 2017 میں شام کے صدر بشار الاسد کو مروانا چاہتے تھے لیکن اُس وقت کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایسا کرنے سے روک دیا۔ صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ میں شامی صدر بشار الاسد کو راستے سے ہٹا دینا چاہتا تھا جس کیلیے منصوبہ تیار تھا لیکن کم ہمت وزیر دفاع جیمز میٹس آڑے آگئے اور ہم اس پر عمل درآمد نہیں کراسکے۔یہ تقریبا وہی بات ہے جیس کا واشنگٹن پوسٹ کے صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی کتاب ’’فیئر: ٹرمپ ان دی وائٹ ہاؤس‘‘ میں 2018 کو انکشاف کیا تھا اور تب صدر ٹرمپ نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ( بشار الاسد کو قتل کرنے ) پرکبھی غور بھی نہیں کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں