34

گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

گوجرہ: موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ریسکیو ورکرز نے لاشوں اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق  لیہ کا رہائشی خاندان جس میں خاتون اور 8سالہ بچے سمیت دیگر افراد شامل تھے، ایئرپورٹ سے واپس لیہ جارہے تھے کہ گوجرہ موٹروے ایم فور پر ان کی کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں