36

اے پی سی؛ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ان کے لانے والوں سے ہے، نواز شریف

لندن: اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ہدف عمران خان نہیں بلکہ مقابلہ انہیں لانے والوں سے ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اے پی سے سے افتتاحی خطاب سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زردار نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں ںے نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔بعدازں لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرنے والے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کانفرس کے شرکا سے خطاب کیا۔لندن سے اے پی سی میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہونے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقابلہ عمران سے نہیں ان کے لانے والوں سے ہے۔ اے پی سے جو بھی لائحہ عمل طے کرے گی مسلم لیگ ن اس کا بھرپور ساتھ دے گی۔ ایک سیکنڈ کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ روایت سے ہٹ کر حقیقی تبدیلی کے لیے لائحہ عمل طے کریں۔علاج کے لیے لندن روانگی کے بعد پہلی مرتبہ باضا بطہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اختیار چند لوگوں کو دے دینا بددیانتی ہے۔الیکشن کے نتائج میں تبدیلی نہ ہوتی تو بیساکھیوں پر کھڑی حکومت وجود میں نہ آتی۔دکھ کی بات ہے معاملہ ریاست سے اوپر تک پہنچ چکاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں