18

ا قوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنابھارتی سازش کا حصہ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے اور ن لیگ نے ایک بار پھر بھارت کے ایجنڈے کو فروغ دیا ہے۔اسلام آباد میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل دنیا کی توجہ کشمیرسے ہٹانا چاہتا ہے۔ پاکستانی اداروں اور ملک میں عدم استحکام اس کا مقصد ہے۔ بیرون ملک ایک پوری لابی پاک فوج کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ کہ اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے اور ن لیگ نے ایک بار پھر بھارت کے ایجنڈے کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبیا،عراق ،شام جیسے ممالک کمزورفوج کے باعث تباہ ہوئے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہے۔اپوزیشن کی اے پی سی ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کی قرارداد پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز، اسد عمر اور فواد چوہدری آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد پر حکومتی موقف دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں بیٹھے چہروں اور ان کے ذاتی مقاصد سے قوم آگاہ ہے۔ پہلے ہی بتا دیا تھا یہ سارے اپنے مفادات کی خاطر اکٹھے ہوجائیں گے۔ اپوزیشن کی اداروں پر تنقید اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ملک کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں